Latest News

شادی بنی مثال : جہیز کے نام پر دلہے نے 11 لاکھ کی بجائے لئے 11 روپے

شادی بنی مثال : جہیز کے نام پر دلہے نے 11 لاکھ کی بجائے لئے 11 روپے

نئی دہلی : آپنے اکثر بیٹیوں کو جہیز کی بلی چڑھنے کے کئی معاملے سنیں ہوں گے لیکن سماج میں آج بھی ایسے لوگ ہیں جن کی پہل آئینہ دکھانے کا کام کرتی ہے ۔ کچھ ایس اہی معاملہ راجستھان کے جے پور میں دیکھنے کو ملا ہے ۔ جہاں ایک دلہے نے مثال پیش کرتے ہوئے جہیز میں ملے 11 لاکھ روپے واپس لوٹا کر صرف 11 روپے رکھے ۔ 
جانکاری کے مطابق بی ایس ایف میں کانسٹیبل کے عہدے پر تیعنات جتیندر سنگھ جب بینڈ ، باجے کے ساتھ بارات لے کر آئے تو دولہن  فریق کی طرف سے دجہیز کے نام پر 11 لاکھ روپے کیش دیا گیا ۔  جس کو انہوں نے لینے سے انکار کردیا ۔ جب دولہے نے پیسے لینے سے انکار کیا تو لوگوں کے درمیان کئی طرح کی چرچہ ہونے لگی ۔ 
وہیں لڑکے کے لواحقین نے سمجھا کہ باراتی ان کی طرف سے شادی میں کئے گئے انتظامات سے ناراض ہیں لیکن لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب جتیندر نے 11 لاکھ لینے کی بجائے 11 روپے نقد اور ناریل لڑکی والوں سے لینا منظور کیا ۔ دولہے کے اس فیصلے سے دلہن کے لواحقین فخر محسوس کررہے ہیں ۔ 
 



Comments


Scroll to Top