Latest News

سی اے اے - این آر سی کے خلاف دھرنے پر بیٹھیں مسلم خواتین بھولی بھالی نہیں، ٹکڑے - ٹکڑے گینگ کی ممبر

سی اے اے - این آر سی کے خلاف دھرنے پر بیٹھیں مسلم خواتین بھولی بھالی نہیں، ٹکڑے - ٹکڑے گینگ کی ممبر

لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کو لے کر  ملک کے مختلف حصوں میں  احتجاج جاری ہے۔ ان احتجاج میں زبان زد  دہلی کے شاہین باغ  اور لکھنؤ میں چلا رہا خواتین کا احتجاج شامل ہے۔اسی کڑی میں شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے  احتجاجی  مظاہرہ کر رہیں خواتین سے متعلق بیان دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف جو خواتین سراپا احتجاج ہیں وہ  بھولی بھالی نہیں ہیں، بلکہ وہ کانگرس کی سیاست کا شکار ہو رہی ہیں۔کانگرس اس طرح کے مظاہروں سے یہ میسج دینا چاہتی ہے کہ بی جے پی کی حکومت میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں۔جبکہ  مظاہرہ کر رہیں خواتین بھی یہ جانتی ہیں کہ سی اے اے  اور این آر سی  سے مسلمانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
وہیں اکھلیش یادو پر زوردار حملہ کرتے ہوئے رضوی نے کہا کہ اکھلیش یادو اور راہل گاندھی کی مسلم کٹر پنتھی سیاست کی دکانیں بند ہو چکی ہیں۔کانگرس اسی لئے  پرینکا گاندھی کو آگے کر مذہبی سیاست کر رہی ہے۔ اصل میں اس مظاہرے میں ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی خواتین دھرنے پر ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top