Latest News

نیپال میں نیشنل اسمبلی کی 17 سیٹوں پر ووٹنگ، جمہوری عمل تیز

نیپال میں نیشنل اسمبلی کی 17 سیٹوں پر ووٹنگ، جمہوری عمل تیز

کٹھمنڈو: نیپال میں پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا نیشنل اسمبلی کی خالی 17 نشستوں کو پر کرنے کے لیے ووٹنگ اتوار کی صبح نو بجے شروع ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ نیشنل اسمبلی کی مجموعی طور پر 18 نشستیں خالی تھیں، جن میں سے کوشی صوبے میں  'خس آریہ ' برادری کے لیے مختص ایک نشست پر نیپالی کانگریس پارٹی کے امیدوار سنیل تھاپا بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ کمیشن کے مطابق ووٹنگ دوپہر تین بجے تک جاری رہے گی اور نتائج کا اعلان شام پانچ بجے کے بعد کیا جائے گا۔
نیشنل اسمبلی کے انتخابات کے لیے اہل ووٹروں میں صوبائی اسمبلی کے ارکان، میئر، ڈپٹی میئر، دیہی بلدیات کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شامل ہیں۔ ایوانِ بالا کے کل 59 ارکان میں سے ہر سات صوبوں سے آٹھ آٹھ ارکان منتخب کیے جاتے ہیں، جبکہ تین ارکان کو صدر نامزد کرتے ہیں۔ نیشنل اسمبلی کی ایک تہائی نشستیں ہر دو سال بعد خالی ہو جاتی ہیں، جنہیں انتخابات کے ذریعے پر کیا جاتا ہے۔ نیپال میں پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں ایوانِ نمائندگان کے ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ پانچ مارچ کو ہوگی۔
 



Comments


Scroll to Top