National News

وراٹ- انوشکا  کی شادی کو پورے ہوئے 2 سال، ایک دوسرے کے لئے لکھا خوبصورت پیغام

وراٹ- انوشکا  کی شادی کو پورے ہوئے 2 سال، ایک دوسرے کے لئے لکھا خوبصورت پیغام

نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی بالی وڈ ادکارہ  بیوی انوشکا شرما کی شادی کو دو سال پورے ہو گئے ہیں۔دوسری سالگرہ کے موقع پر دونوں سیلبرٹی نے اپنی شادی کی ان دیکھی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

PunjabKesari

انوشکا نے جہاں شوہر وراٹ کے ساتھ بہترین لمحوں کی ایک تصویر  شیئر کی ہے تو وہیں، وراٹ نے ایسی  تصویر شیئر کی ہے  جس میں وہ بیوی انوشکا شرما کے ماتھے پر کس کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دونوں نے کیپشن میں ایک دوسرے کے لئے ایک خوبصورت پیغا م لکھا ہے ۔

https://twitter.com/imVkohli/status/1204624359391842305?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1204624359391842305&ref_url=https%3A%2F%2Fsports.punjabkesari.in%2Fsports%2Fnews%2Fvirat-kohli-and-anushka-sharma-complete-2-years-of-marriage-1095355
وراٹ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ' اصل میں صرف محبت ہی ہے، اور کچھ نہیں اور جب خدا آپ کو ایسا کوئی انسان زندگی میں دے دے جو ہر دن آپ کو یہی احساس کراتا ہے تو آپ کے پاس بس ایک ہی فیلنگ ہوتی ہے، شکریہ ادا کرنا ۔

PunjabKesari

https://twitter.com/AnushkaSharma/status/1204625071492534274?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1204625071492534274&ref_url=https%3A%2F%2Fsports.punjabkesari.in%2Fsports%2Fnews%2Fvirat-kohli-and-anushka-sharma-complete-2-years-of-marriage-1095355
وہیں، انوشکا نے تصویر کے ساتھ لکھا ہے ''کسی دوسرے انسان کو پیار کرنا، ایشور کا چہرہ دیکھنے جیسا ہے۔وکٹر ہیوگو۔
محبت کے بارے میں ایک چیز یہ ہے کہ یہ محض ایک احساس نہیں ہے، یہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔یہ اس حتمی سچائی کی راہنما ہے ،میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے تم ملے ہو۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ ابھی گزشتہ دنوں ہی یہ دونوں سیلبرٹیز بھوٹان میں تھے۔کوہلی یہاں انوشکا کے ساتھ اپنا یوم پیدائش  منانے پہنچے تھے۔اس جوڑے نے یہاں گھروں میں وقت بتایا۔ اس دوران ان کی کئی تصاویر سو شل میڈیا  بھی وائر ہوئی تھی ۔



Comments


Scroll to Top