گورکھپور: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جمعہ کو جمعہ کی نماز کے بعد اتر پردیش کے 20 اضلاع میں پرتشدد مظاہرہ ہوا،بجنور میں تشدد میں 2، فیروز آباد، مظفر نگر، کانپور، بلند شہر، بھدوہی، سنبھل میں 4 افراد ہلاک اور بھیڑ کی فائرنگ میں کئی لوگ زخمی ہو گئے۔یوپی میں اب تک کل 13 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی کا شہر گورکھپور بھی تشدد کی آگ سے بچ نہیں پایا۔یہاں بھی مظاہرین نے نہ صرف خوب پتھر بازی کی بلکہ آتشزنی سمیت جم کر ہنگامہ مچایا۔ ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر جگہ جگہ لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے نہیں بچ پائے،گورکھپور پولیس نے ایسے فسادیوں کی نشاندہی کی ہے جو پتھر بازی کر رہے ہیں۔پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے فسادیوں کی اطلاع دی جائے۔
تاریخ 20.12.2019 کو ڈسٹرکٹ گورکھپور میں فسادیوں / پتھراؤ کرنے والے افراد وانٹیڈ ہے ۔تمام لوگ ان کو پہچانیں اور انکی اطلاع پولیس کو مندرجہ ذیل نمبر(ایس ایچ کوتوالی 9454403517، سی او کوتوالی 9454401411، ایس پی سٹی 9454401054، میڈیا سیل گورکھپور 7839865830 پر دے، اطلاع دینے والے شخص کا نام خفیہ رکھا جائے گا اور مناسب انعام دیا جائے گا۔