Latest News

چھٹی ہونے پر سکول میں سٹاف نے لگا دیا  تالہ،کلاس میں روم میں روتا رہا نرسری کا بچہ

چھٹی ہونے پر سکول میں سٹاف نے لگا دیا  تالہ،کلاس میں روم میں روتا رہا نرسری کا بچہ

پٹیالہ : پٹیالہ کے اربن ایسٹیٹ فیز میں بنے سرکاری ایلیمنٹری سکول کے بچے کے کلاس روم میں بند ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ 

PunjabKesari
دراصل 3 بجے چھٹی ہونے پر ٹیچر نرسری کے ایک بچے کو کلاس روم میں ہی سویا چھوڑ تالا لگا کر چلی گئی ۔ اسی دوران باقی اساتذہ  بھی باہر کے گیٹ کو تالا لگا کر جب جانے لگے تو بچے کی ماں گھبرائی ہوئی سکول پہنچی ۔ اتنے میں کے کی آواز آنے لگی ، بچی کی چینخیں سن کر اساتذہ کے ہاتھ - پاؤں پھول گئے ، جس کے بعد انہوں نے چابیاں منگواکر سکول کے گیٹ اور کمرے کا دروازہ کھلوایا ۔ جب کمرے کو کھولا گیا تو بچہ سہما ہوا بیٹھا ، جو اپنی ماں کو دیکھ کر چپ ہوا ۔ 

PunjabKesari
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں لوگوں نے سکول پر بھڑاس نکالی ، وہیں بچے کی ماں نے اساتذہ کی غلطی نہ نکالتے ہوئے کہا کہ بچے کو بیمار ہونے کی وجہ سے دوائی دی تھی ۔ وہ 3 بجے اپنی بہن کے ساتھ سکول سے آتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بچا صحیح سلامت ہے ۔ اس لئے وہ کسی کو قصوروار نہیں  مانتے ۔ دوسری جانب سکول ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ بچہ بیمار تھا ، جس کو ماں نے دعوائی دیکر بھیجا تھا اور وہ کلاس روم میں سوچ گیا ۔ اس معاملے میں محکمہ کی جانب سے سکول اساتذہ کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ حالانکہ بچے کے ماں - باپ سے لر آٹو چالک تک سب کی لاپروائی سامنے آرہی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top