Latest News

مندر یا گوردواروں میں توڑ پھوڑ بھی امریکہ میں اب مانا جائے گا نفرت پر مبنی جرم

مندر یا گوردواروں میں توڑ پھوڑ بھی امریکہ میں اب مانا جائے گا نفرت پر مبنی جرم

واشنگٹن (پی ایس):امریکی ریاست مشی گن میں ایک ہندوستانی نژاد امریکی قانون ساز نے 'نفرت پر مبنی جرم' کی تعریف کو وسعت دینے کے لیے ایک بل پیش کیا ہے جس میں عبادت گاہ میں توڑ پھوڑ کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے دیوالی، بیساکھی، عید الفطر، عیدالاضحی(بقرعید) اور نئے قمری سال کو مشی گن میں سرکاری تعطیلات کے طور پر تسلیم کرنے کا بل بھی پیش کیا ہے۔
 ریاست مشی گن کی نمائندگی کرنے والے راجیو پوری کے والدین 1970 کی دہائی میں امرتسر سے امریکہ ہجرت کر گئے تھے اور ان کے والد نے وسکونسن میں سکھوں کا پہلا گرودوارہ قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ پوری نے نشاندہی کی کہ مشی گن میں نفرت انگیز جرائم کا اصل بل 1988 میں لکھا گیا تھا اور اس کے بعد سے اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔ اسے 35 سال ہوچکے ہیں اور اس لیے ہم اسے مزید جامع بنانے کے مقصد سے تعریف کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مذہبی اداروں جیسے مندروں، مساجد یا گرودواروں میں توڑ پھوڑ یا بے حرمتی کی جاتی ہے، تو اب ان لوگوں کے خلاف انتہائی ذمہ داری کے ساتھ مقدمہ چلانا بہت آسان ہو جائے گا کیونکہ یہ اب 'نفرت پر مبنی جرم' میں شامل ہو جائے گا ۔
 



Comments


Scroll to Top