Latest News

امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ : سی اے  اے پر دوغلی باتیں کر رہی  مودی حکومت

امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ : سی اے  اے پر دوغلی باتیں کر رہی  مودی حکومت

واشنگٹن : ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نریندر مودی حکومت شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے ) پر دوغلی باتیں کر رہی ہے ۔ ویب سائٹ huffingtonpost نے  یہ دعویٰ کیا ہے ۔ ویب سائٹ کے مطابق، ایک طرف مودی حکومت سپریم کورٹ میں بین الاقوامی ادارے کی طرف سے حلف نامے کو لے کر کہتی ہے کہ یہ اس کا اندرونی معاملہ ہے،  لیکن آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت  سی اے اے قانون مسودے سے متعلق فائل مانگے جانے پر حکومت کہتی ہے کہ ایسے  خلاصے  سے اس کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

PunjabKesari
دراصل، اس ہفتے کے آغاز میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر نے  سی اے اے پر سپریم کورٹ میں مداخلت کی  عرضی دائر کی اور جنیوا میں ہندوستان  کے مستقل سفارت خانے کو اس کی اطلاع دی۔ اس پر وزارت نے کہا کہ  سی اے اے ہندوستان کا  اندرونی معاملہ ہے اور یہ قانون بنانے والی  ہندوستانی  پارلیمنٹ کے خودمختاری کے حق سے متعلق ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا جنیوا میں ہمارے مستقل سفارت خانے کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سربراہ(مشیل بیشلیٹ)نے مطلع کیا کہ ان کے دفتر نے سی اے اے  2019 کے سلسلے میں  ہندوستان  کی سپریم کورٹ میں مداخلت کی درخواست داخل کی ہے۔ ہمارا واضح طور پر خیال ہے کہ ہندوستان کی خود مختاری  میں مداخلت کا کسی غیر ملکی فریق کا کوئی حق نہیں بنتا ہے ۔

PunjabKesari
ویب سائٹ نے آر ٹی آئی کے تحت سی اے اے  قانون کے مسودے سے متعلق فائل کی کاپی مانگی تھی۔ ویب سائٹ کو سی اے اے  سے منسلک فائل تو نہیں ملی لیکن جواب ملا۔ جواب میں کہا گیا، فائلیں غیر ملکیوں کو شہریت دینے پر پالیسی سے متعلق ہیں اور اس طرح کی معلومات کا انکشاف غیر ملکی ممالک کے ساتھ تعلقات کو متاثر کر سکتا ہے۔

PunjabKesari

امت شاہ کی قیادت میں وزارت داخلہ میں ڈائریکٹر رینک کے افسر اور مرکزی عوامی انفارمیشن آفیسر بی سی جوشی نے آر ٹی آئی درخواست کا جواب دیا۔ حالانکہ انہوں نے اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی کہ ہندوستان کے اندرونی معاملے سے متعلق معلومات  کا خلاصہ  بیرون ملک کے ساتھ تعلقات کو کس طرح متاثر کرے گا۔


 



Comments


Scroll to Top