Latest News

ٹرمپ کی نئی ویزا پالیسی سے ہندوستانیوں میں ہڑکمپ ! اب صحت کے مسائل والے افراد کے لئے امریکہ کے دروازے بند، ان عام بیماریوں پر بھی نہیں ملے گی انٹری

ٹرمپ کی نئی ویزا پالیسی سے ہندوستانیوں میں ہڑکمپ ! اب صحت کے مسائل والے افراد کے لئے امریکہ کے دروازے بند، ان عام بیماریوں پر بھی نہیں ملے گی انٹری

واشنگٹن: ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت نے ویزا سے متعلق نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس سے خاص طور پر ہندوستانیوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت اب ذیابیطس ( شوگر)، موٹاپے جیسے عام صحت کے مسائل کے علاوہ دل کی بیماری یا کینسر جیسی بیماریوں سے جوجھ رہے لوگوں کو امریکہ کا ویزا حاصل کرنے میں مشکل ہو سکتی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے دنیا بھر کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ویزا درخواست گزاروں کی صحت، عمر اور مالی حالت کی سختی سے جانچ کریں۔ اگر کسی شخص کے مستقبل میں مہنگے علاج یا سرکاری امداد پر منحصر ہونے کا امکان  نظر آئے، تو اس کا ویزا منسوخ کر دیا جائے۔
رپورٹ میں کیا کہا گیا؟
نئی پالیسی کا مقصد یہ ہے کہ حکومت پر صحت کے اخراجات کا بوجھ نہ بڑھے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکہ آنے والے ایسے غیر ملکی شہری جو پہلے سے کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں، وہ آگے چل کر پبلک بینیفٹ یعنی سرکاری امداد پر منحصر ہو سکتے ہیں۔ KFF ہیلتھ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں رہنے کے لیے درخواست دینے والے غیر ملکی شہریوں کو کچھ مخصوص طبی حالتوں کے باعث اب ویزا انکار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ میں وزارت خارجہ کے اس سرکاری خط کا حوالہ دیا گیا ہے جو سفارت خانوں کو بھیجا گیا ہے، جس میں ان ہدایات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
بڑھتی بیماریوں پر تشویش
عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق، دنیا کی تقریبا 10 فیصد آبادی ذیابیطس سے متاثر ہے، جبکہ دل کی بیماری آج بھی عالمی سطح پر موت کی سب سے بڑی وجہ بنی ہوئی ہے۔ ایسے میں اس نئی پالیسی سے لاکھوں لوگوں کے امریکہ جانے کے خواب متاثر ہو سکتے ہیں۔ ہندوستان کی تقریبا 35  سے 40 فیصد بالغ آبادی کسی نہ کسی طرزِ زندگی سے جڑی بیماری(ذیابیطس، موٹاپا یا دل کی بیماری) سے متاثر ہے۔  ہندوستان  میں ذیابیطس، موٹاپا اور دل کی بیماریوں کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ تازہ قومی اور بین الاقوامی صحت رپورٹوں کے مطابق صورتحال اس طرح ہے:
ذیابیطس (شوگر)
ICMRINDIAB رپورٹ کے مطابق بھارت میں تقریبا 11.4 فیصد بالغ آبادی (تقریبا 10.1 کروڑ لوگ)ذیابیطس سے متاثر ہے۔ عالمی سطح پر  ہندوستان  دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پہلے نمبر پر چین ہے۔
موٹاپا (Obesity/Overweight)
نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (NFHS-5) کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانی بالغوں میں تقریبا 23 فیصد لوگ زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار ہیں۔ شہری علاقوں میں یہ شرح 30 فیصد سے بھی زیادہ ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں تقریبا 15 سے 18 فیصد۔
دل کی بیماریاں (Cardiovascular Diseases)
انڈین ہارٹ ایسوسی ایشن اور WHO کے مطابق ہندوستان میں ہر سال 2.8 کروڑ سے زیادہ لوگ دل سے متعلق بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ ملک میں کل اموات کا تقریبا 28 فیصد سبب دل کی بیماریاں ہیں۔
ہندوستان پر اثر

  • اگر ڈونالڈ ٹرمپ حکومت کی یہ نئی ویزا پالیسی نافذ ہوتی ہے، تو ہندوستان پر اس کا براہِ راست اثر پڑے گا۔
  •  ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ذیابیطس اور موٹاپے کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
  •  ایسے میں ہزاروں ہندوستانی طلبہ، پیشہ ور افراد اور تارکین وطن جو امریکہ میں تعلیم یا ملازمت کے لیے درخواست دیتے ہیں، انہیں ویزا حاصل کرنے میں دشواری ہو سکتی ہے۔
  •  ہندوستانی طبی سیاحوں یا بزرگ مسافروں کے لیے بھی امریکہ کا سفر مشکل ہو جائے گا۔
  •  صحت کی وجوہات سے ویزا انکار میں اضافہ ہونے سے بھارت اور امریکہ کے تعلیمی اور تجارتی تعلقات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
  •  ٹرمپ حکومت کے اس قدم کو کئی ماہرین انسانی حقوق اور امتیاز کے نقطہ نظر سے بھی دیکھ رہے ہیں۔


Comments


Scroll to Top