Latest News

امریکہ نے پھر ہندوستان پر سادھا نشانہ، انسانی حقوق کی رپورٹ میں منی پور تشدد اور نجر قتل کا کیا ذکر

امریکہ نے پھر ہندوستان پر سادھا نشانہ، انسانی حقوق کی رپورٹ میں منی پور تشدد اور نجر قتل کا کیا ذکر

واشنگٹن: امریکہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ میں ایک بار پھر ہندوستان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی حقوق کے اپنے سالانہ جائزے میں دعوی کیا کہ گزشتہ سال منی پور میں "بدسلوکی"  ہوئی تھی اور باقی ہندوستان میں اقلیتوں اور صحافیوں پر "حملے" ہوئے تھے۔ محکمہ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ گزشتہ سال مئی اور نومبر کے درمیان شمال مشرقی ریاست منی پور میں 60,000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے۔
 امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں مزید دعوی کیا گیا کہ ہندوستان کے باقی حصوں میں "متعدد واقعات" ہیں جن میں "حکومت اور اس کے اتحادیوں نے مبینہ طور پر حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا اداروں پر دباؤ ڈالا یا ہراساں کیا۔ امریکی رپورٹ میں بی بی سی پر ٹیکس چھاپے اور سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل جیسے بین الاقوامی جبر کے واقعات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
تاہم ان دعوؤں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔ مودی حکومت نے اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد تمام ہندوستانیوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top