Latest News

کراچی میں امریکی قونصل خانے پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا فیصلہ ، پاکستان میں ویزا خدمات بند ، اپنے شہریوں کے لئے جاری کی ہدایت

کراچی میں امریکی قونصل خانے پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا فیصلہ ، پاکستان میں ویزا خدمات بند ، اپنے شہریوں کے لئے جاری کی ہدایت

واشنگٹن: پاکستان میں حالیہ پرتشدد واقعات کے بعد امریکہ نے اپنی سفارتی موجودگی کے بارے میں احتیاطی مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی قونصل خانے نے اعلان کیا کہ دو مارچ کو اسلام آباد میں واقع سفارت خانے اور کراچی و لاہور کے قونصل خانوں میں تمام ویزا تقرریاں اور امریکی شہریوں کی خدمات فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کراچی میں مشتعل ہجوم نے امریکی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی کی اور سکیورٹی حالات تیزی سے خراب ہوتے دکھائی دیے۔
امریکی شہریوں کے لیے ہدایت نامہ جاری
سفارت خانے نے اپنے سکیورٹی انتباہ میں امریکی شہریوں کو واضح ہدایات دی ہیں۔

  • بڑی بھیڑ اور احتجاجی مظاہروں سے دور رہیں۔
  • اپنی ذاتی حفاظتی منصوبہ بندی کا جائزہ لیں۔
  • لو- پروفائل رکھیں ( زیادہ باہر جانے سے گریز کریں ) اور شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔
  • مقامی ذرائع ابلاغ سے تازہ معلومات حاصل کرتے رہیں۔
  • محفوظ مسافر اندراج پروگرام  (STEP) میں اپنی رجسٹریشن کو تازہ رکھیں۔
  • ساتھ ہی امریکی سرکاری ملازمین کو اگلی اطلاع تک اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مبینہ طور پر اسرائیل اور امریکہ کے حملے میں ہلاکت کے بعد پاکستان میں حالات بے قابو ہو گئے۔ کراچی میں سینکڑوں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں نوجوانوں کو مرکزی عمارت کی کھڑکیاں توڑتے دیکھا گیا جبکہ عمارت کے اوپر امریکی پرچم لہراتا دکھائی دیا۔ پولیس نے پہلے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کر کے ہجوم کو روکنے کی کوشش کی لیکن بعد میں حالات پرتشدد ہو گئے۔ اس تشدد میں کم از کم 22افراد ہلاک اور 120  سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ کئی لاشوں پر گولی لگنے کے نشانات پائے گئے۔ کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں ہلاک اور زخمی افراد کو منتقل کیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قدم صرف حفاظتی اقدام نہیں بلکہ ایک واضح سفارتی پیغام بھی ہے کہ امریکہ اپنے شہریوں اور سفارتی عمارتوں کی حفاظت کے معاملے میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔ اگرچہ یہ خدمات عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں لیکن اس سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر نفسیاتی اور سیاسی اثرات پڑ سکتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top