National News

فلم ساز یش جوہر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں

فلم ساز یش جوہر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں

ممبئی: بالی وڈ کے لئے متعدد یادگار فلمیں بنانے والے فلم ساز یش جوہر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔فلم کبھی خوشی کبھی غم، کچھ کچھ ہوتا ہے اورکل ہو نہ ہو جیسی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر یش جوہر 6 ستمبر 1929 کو لاہور کے پنجاب میں پیدا ہوئے۔یش جوہر نے ساٹھ کی دہائی میں ایک فوٹوگرافر کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور مختلف ہدایتکاروں کے ساتھ معاون کی حیثیت سے کام کیا۔انہوں نے بالی وڈ میں اپنے کریئر کی شروعات سال 1952 میں سنیل دت پروڈکشن ہاس اجنتا آرٹ سے کی۔یش جوہر نے فلم مجھے جینے دو  اور یہ راستے ہیں پیار کے  جیسی فلموں میں اسسٹنٹ کے طور پر کیا۔
یہی نہیں انہوں نے دیو آنند کی فلم گائیڈ  میں بھی اپنا بھرپور تعاون دیا ۔اس فلم نے باکس آفس پر شہرت کے ساتھ زبردست کمائی کی تھی۔یش جوہر زندگی میں ایک کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں۔بس اسی مقصد کے ساتھ وہ بالی ووڈ میں اپنے وقت کے معروف اداکار دیوا نند کے ساتھ مسلسل کام میں مصروف رہنے لگے۔
یش جوہر ، دیو آنند کی نوکیتن  فلم سے وابستہ ہوگئے اور ان کے ساتھ جویل تھیف، پریم پجاری اور ہریراما ہرے کرشنا جیسی فلموں میں اپنا تعاون دیا۔



Comments


Scroll to Top