National News

ہند-پاک جنگ روکنے کےلیے امریکی سفارتی کوششیں تیز

ہند-پاک جنگ روکنے کےلیے امریکی سفارتی کوششیں تیز

واشنگٹن :ہندوستان اور پاکستان کےدرمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی روکنے کے لیے امریکہ نے اپنی سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں اور اس سلسلہ میں وزیر خارجہ مارکوروبیو نے آج پہلی بار پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کے ساتھ فون پر بات کی اور کہاکہ وہ تناوکو کم کرنے کےلیے فوری اقدام اٹھائیں۔
مارکو روبیونے اس سلسلے میں پاکستان کےنائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار کے علاوہ وزیر خارجہ جےشنکر کے ساتھ بھی بات کی۔یہ امریکی وزیر خارجہ کا پچھلے 48گھنٹے کے دوران دونوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ دوسرا رابطہ ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ وہ دونوں ملکوں کےدرمیان تناوکم کرنےکے لیے اپنا کردار اداکرسکتے ہیں۔
انھوں نے جنرل عاصم منیر کو فوجی تنازعہ کو روکنے پر زور دیا اور ہندوستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے لئے ثالثی کی پیشکش کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر سے بات کی۔ انہوں نے دونوں فریق سے اپیل کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے طریقے تلاش کریں۔
محترمہ بروس نے کہا کہ مسٹر روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ تعمیری بات چیت شروع کرنے میں امریکی مدد کی پیشکش بھی کی۔ادھر وائٹ ہاوس نے بھی کہا ہے کہ امریکی صدر ہند۔ پاک کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں اورہند۔ پاک کشیدگی میں کمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top