National News

یو این آئی ہیڈکوارٹر خالی کرانے میں صحافیوں کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی قابلِ مذمت: امجا

یو این آئی ہیڈکوارٹر خالی کرانے میں صحافیوں کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی قابلِ مذمت: امجا

دہرادون:آل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن (اے ایم جے اے اے) اتراکھنڈ نے ملک کی سب سے قدیم کثیر لسانی خبر رساں ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے دہلی ہیڈکوارٹر میں کام کرنے والے صحافیوں کے ساتھ پرتشدد بدسلوکی کی سخت مذمت کی ہے آل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر بریجندر ہرش اور جنرل سکریٹری رویندرناتھ کوشک نے اس واقعے کو صحافیوں کی توہین اور آزاد صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بہانے جائیداد خالی کرانے کے لیے پولیس اور انتظامیہ نے جس طرح خبر رسانی کے حساس اور کشیدہ وقت میں صحافیوں کو سینئر مینجمنٹ سے رابطے کا موقع دیے بغیر دشمنانہ سلوک کیا، وہ اس حکومت میں ممکن ہے۔
مسٹر ہرش اور مسٹر کوشک نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کی بروقت اور غیر جانبدارانہ جانچ کی جائے اور اس رویے کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امجا اس معاملے میں یو این آئی صحافی اور ملازمین کی یونین کا ہر سطح پر تعاون کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جائیداد کے تنازعہ میں صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پورے ملک کے صحافیوں کو افسوس ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی اور ہاتھا پائی کی اطلاعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے صحافی برادری سے مشترکہ احتجاج کی اپیل کی اور اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا وعدہ کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top