National News

اماراتی صدر کا ایرانی ہم منصب کو فون، مشکل حالات میں یکجہتی کا اظہار

اماراتی صدر کا ایرانی ہم منصب کو فون، مشکل حالات میں یکجہتی کا اظہار

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے صدرِ مملکت شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتِ حال اور اس کے علاقائی امن و سلامتی پر سنگین اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ کے مطابق دونوں صدور کے درمیان گفتگو میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کو نشانہ بنانے کے معاملے پر بھی بات ہوئی شیخ محمد بن زاید نے ان مشکل حالات میں ایران اور ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
شیخ محمد بن زاید نے زور دیا کہ متحدہ عرب امارات تمام متعلقہ فریقوں سے بھرپور مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور خطے میں امن و استحکام بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کی جا سکے۔انہوں نے اس مقصد کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کی حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔



Comments


Scroll to Top