National News

شنگھائی میں چاقو کے حملے میں 3افراد ہلاک

شنگھائی میں چاقو کے حملے میں 3افراد ہلاک

شنگھائی:چین کے شنگھائی میں پیر کو ایک سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملے میں تین افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس افسران نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کو رات 9 بج کر 47 منٹ پر واقعہ کی اطلاع ملی اور وہ فوراً موقع پر پہنچ گئی۔

چین ،شنگھائی کی سپر مارکیٹ میں چاقو سے مسلح شخص کے حملے میں 3 افراد ہلاک ،  15 زخمی

حملہ آور 37 سالہ لن نامی شخص کو پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا۔ تمام 18 متاثرین کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔ ان میں سے تین لوگوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی اور باقیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top