National News

حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

نئی دہلی: کانگرس لیڈر راہل گاندھی نے آج پھر مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے اسے فوجیوں کی توہین قرار دیا اور کہا کہ اگر مرکز میں کانگرس کی حکومت بنتی ہے تو اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کردیا جائے گا۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا’اگنی پتھ اسکیم ہندوستانی فوج اور ان بہادر نوجوانوں کی توہین ہے جو ملک کی حفاظت کا خواب دیکھتے ہیں۔

چوتھے روز بھی اگنی پتھ کے خلاف آگ زنی، جونپور میں بس پھونکی | Roznama  Sahara اردو

یہ ہندوستانی فوج کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ نریندر مودی کے دفتر میں بنایا گیا منصوبہ ہے جو فوج پر مسلط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا شہداءکے ساتھ دو طرح کاسلوک نہیں کیا جا سکتا، ملک کے لیے قربانی دینے والے ہر شخص کو شہید کا درجہ ملنا چاہیے۔ مسٹر گاندھی نے کہاجیسے ہی انڈیا الائنس کی حکومت بنتی ہے، ہم فوری طور پر اس اسکیم کو منسوخ کر دیں گے اور پرانے مستقل بھرتی کے عمل کو دوبارہ نافذ کریں گے۔
 



Comments


Scroll to Top