National News

حکومت نوکریوں پر پابندی کا حکم واپس لے: پرینکا

حکومت نوکریوں پر پابندی کا حکم واپس لے: پرینکا

نئی دہلی:اتر پردیش کی کانگریس جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ امتحانات کے لیے پریاگ راج جانے والے طلبہ جن کو مارا پیٹا گیا اور گرفتار کیا گیا، انہیں فوری رہا کیا جانا چاہیے۔محترمہ پرینکا گاندھی نے بدھ کو ٹویٹ کیاکہ "ریلوے کے این ٹی پی سی اور گروپ ڈی کے امتحانات میں شریک نوجوانوں پر ظلم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومت کو دونوں امتحانات کے نوجوانوں سے فوری بات کرنی چاہیے اور ان کے مسائل کو حل کرنا چاہیے۔

تخریب کاری اور تلاشی کی کارروائیاں بند کریں اور گرفتار طلبا کو رہا کیا جائے۔حکومت پر زور دیتے ہوئے کہ وہ احتجاج کرنے والے طلبا پر پابندی کا حکم واپس لے، انہوں نے کہاکہاحتجاج کرنے پر انہیں نوکریوں سے روکنے کا حکم واپس لیا جائے۔ احتجاج کرنے والے طلبا سے میری اپیل ہے کہ ستیہ گرہ میں بہت طاقت ہے۔ پرامن طریقے سے ستیہ گرہ کے راستے پر چلتے رہیں۔



Comments


Scroll to Top