National News

مرمو ہماچل کے5 روزہ دورے پر شملہ پہنچیں

مرمو ہماچل کے5 روزہ دورے پر شملہ پہنچیں

شملہ:صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو ہماچل پردیش کے اپنے پانچ روزہ دورے پر ہفتہ کو یہاں پہنچیں۔ محترمہ مرمو صبح 10.35 بجے ایئر فورس کے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر میں کلیانی ہیلی پیڈ پر اتریں، جہاں گورنر شیو پرتاپ شکلا نے ان کا استقبال کیا۔ وہ یہاں مشوبرا میں راشٹرپتی نواس میں قیام کریں گی۔ ان کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے شملہ سے ریٹریٹ تک کے پورے راستے پر سخت حفاظتی بندوبست کئے گئے ہیں۔

President Murmu to start four-day Himachal visit today - Hindustan Times

صدر جمہوریہ 06 مئی کو دھرم شالہ میں ہماچل پردیش سنٹرل یونیورسٹی کے 7ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ دوسرے دن، 7 مئی کو، وہ گیٹی ہیریٹیج کلچرل کمپلیکس، شملہ میں ایک ثقافتی پروگرام میں شریک ہوں گی۔ اسی دن وہ یہاں راج بھون میں گورنر کی طرف سے منعقدہ عشائیہ میں شرکت کریں گی۔
 



Comments


Scroll to Top