National News

لالوکے سموسے میں مزا نہیں، بہار کی عوام کو اب این ڈی اے کا آلو کے ساتھ پنیر والا سموسہ پسند ہے: راج ناتھ سنگھ

لالوکے سموسے میں مزا نہیں، بہار کی عوام کو اب این ڈی اے کا آلو کے ساتھ پنیر والا سموسہ پسند ہے: راج ناتھ سنگھ

سہسرام اورنگ آباد:مرکزی وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ بہار میں لالو پرساد یادو کے آلو والے سموسے میں اب مزا نہیں ہے اور عوام کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا آلو اور پنیر والا سموسہ زیادہ پسند آ رہا ہے مسٹر سنگھ نے آج پہلے سہسرام میں این ڈی اے امیدواروں کے حق میں اور اس کے بعد اورنگ آباد ضلع کے گوہ اسمبلی حلقہ میں این ڈی اے امیدوار ڈاکٹر رن وجے سنگھ کی حمایت میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت گزر چکا ہے جب یہ کہا جاتا تھا کہ ”جب تک رہے گا سموسے میں آلو، تب تک رہے گا بہار میں لالو“۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کی روش نے لالو کے سموسے کو بے مزا کردیا ہے اور اب عوام کو این ڈی اے کا سموسہ پسند آ رہا ہے جس میں آلو کے ساتھ پنیر اور کئی دیگر لذیذ اجزائ شامل ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس کے رہنما ان دنوں بدعنوانی کے معاملات میں ضمانت پر ہیں، جبکہ دوسری طرف بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی سیاسی زندگی بالکل بے داغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے رہنما?ں کی وجہ سے عوام سیاست کو بدعنوانی کا اڈہ کہتی ہے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ بہار سے لالٹین کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی مشکل سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور این ڈی اے کی حکومت نے ریاست کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ سال پہلے جب مرکز میں نریندر مودی کی حکومت آئی تھی تو ہندوستان کی معیشت عالمی سطح پر 11ویں نمبر پر تھی اور آج ملک دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہندوستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا، لیکن یہ تبھی ممکن ہے جب ملک کے اندر بہار جیسے صوبے بھی تیزی سے ترقی کریں۔



Comments


Scroll to Top