National News

وزیر اعظم کی رام نومی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد

وزیر اعظم کی رام نومی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے رام نومی کے مبارک موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی مسٹر مودی نے کہا کہ مریادا پرشوتم بھگوان رام کی زندگی قربانی، ریاضت اور ضبط نفس کی علامت ہے اور یہ عوام کو ہر صورت حال کا سامنا قوت اور عزم محکم کے ساتھ کرنے کی ترغیب فراہم کرتی ہے بھگوان رام کے نظریات کی لازوال اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اقدار نہ صرف ہندستان کے عوام کے لیے بلکہ آنے والے دور میں مکمل بنی نوع انسانیت کے لیے بھی ایک رہنمایانہ قوت کےطور پر برقرار رہیں گی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛ ”ملک بھر کے میرے پریوارجنوں کو رام نومی کی ڈھیر ساری نیک خواہشات۔ قربانی ریاضت اور ضبط نفس سے پر مریادا پرشوتم کی زندگی سے ہمیں ہر صورتحال کا پوری قوت کے ساتھ سامنا کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ ان کے اصول ہمیشہ بھارتیوں کے ساتھ ساتھ مکمل بنی نوع انسانیت کے بھی رہنما بنے رہیں گے۔ میری تمنا ہے کہ بھگوان رام کے کرم سے سب کا بھلا ہو، جس سے وکست اور آتم نربھر بھارت کے عزم کی تکمیل کی راہ ہموار ہو۔



Comments


Scroll to Top