National News

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج جوں کی توں رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔ عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں یو ایس کروڈ 0.11 فیصد بڑھ کر 83.66 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ بڑھ کر 89.50 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ملک کے چار شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح رہیں۔

شہر ………….پٹرول …….....…… ڈیزل

دہلی...............94.72..................87.62

ممبئی ............104.21................92.15

چنئی.............100.75..................92.34

کولکاتہ..........103.94..................90.76


 



Comments


Scroll to Top