National News

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان دورہ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان دورہ

اسلام آباد:نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ ٹیم دورہ پاکستان میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلیگی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی لاہور ہی میں کھیلا جائیگا۔ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔ ٹی20 اسکواڈ: بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان۔ ون ڈے اسکواڈ: بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر۔ 
 



Comments


Scroll to Top