National News

وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر نیتن یاہو خوف زدہ ہیں:اسرائیلی اخبار

وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر نیتن یاہو خوف زدہ ہیں:اسرائیلی اخبار

 تل ابیب:عالمی عدالتِ انصاف سے اسرائیلی وزیر اعظم، اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے امکانات ہیں۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق آئی سی سی سے وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر وزیر اعظم نیتن یاہو خوف زدہ اور غیر معمولی دباو کا شکار ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے وارنٹ گرفتاری رکوانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دی ٹائمز آف اسرائیل نے لکھا کہ تجزیہ کار بین کیسپیٹ نے ولّا نیوز پر رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو غیر معمولی تناومیں تھے کہ ان کے اور دیگر اسرائیلیوں کے خلاف دی ہیگ میں اقوام متحدہ کے ٹریبونل کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے، بین کیسپیٹ کے مطابق یہ عدالتی فیصلہ اسرائیل کی بین الاقوامی حیثیت برباد کر دے گا۔

وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر نیتن یاہو خوف زدہ ہیں: اسرائیلی اخبار

کیسپیٹ نے رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو گرفتاری کے وارنٹ کو رکوانے کے لیے ٹیلی فون پر نان اسٹاپ پش میں مگن رہے، ان کی خاص توجہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر مرکوز تھی۔ اسرائیلی اخبار ہارتز کے تجزیہ کار اموس ہیرل نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حکومت اس مفروضے کے تحت کام کر رہی ہے کہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان اس ہفتے نیتن یاہو، وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا خدشہ

دوسری طرف اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع سے روکنا کھلے عام اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ ہے، اسرائیلی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے اسرائیلی فوجیوں کو نقصان پہنچے گا اور حماس غزہ کی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر کئی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل پر غزہ جنگ میں چوتھے جنیوا کونشن کی صریح خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top