National News

سریکا سیکری کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال

سریکا سیکری کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بالیکا ودھو کی کلیانی دیوی ، سریکا سیکری کا آج 75 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا .سیکری کے منیجر نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی مہینوں سے علیل تھیں اور 2020 میں انہیں دماغی فالج ہوگیا تھا.پسماندگان میں انکے اہل خانہ اور انکی دیکھ بھال کرنے والے افراد شامل ہیں جبکہ اہل خانہ نے مزید تفصیلات بتلانے سے انکار کیا ہے اور محض  اوم سائی رام۔
کہ کر فون منقطع کر دیاتین بار قومی ایوارڈ جیتنے والی سریکھا سیکری نے 1978 میں فلم قصہ کرسی کا سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔تمس 1988)، میمو (1995 اور بدھائی ہو (2018) میں اپنے کردار کے لئے انہوں نے تین بار بہترین معاون اداکارہ کا قومی فلم ایوارڈ جیتا تھا۔انہوں نے پرائم ٹائم بالیکا ودھو میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھلا کر نمایاں مقام حاصل کیا تھافلم بدھائی ہو میں ان کی اداکاری نے زبردست داد حاصل کی تھی اور اسے انکے فلمی کیریئر میں کسی حد تک واپسی کی صورت میں بھی دیکھا گیا تھا



Comments


Scroll to Top