National News

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 95 افراد ہلاک، 172 زخمی

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 95 افراد ہلاک، 172 زخمی

بیروت: لبنان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں کل 95 افراد ہلاک اور 172 دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنان کی وزارت صحت نے پیر کی شب یہ اطلاع دی۔ وزارت نے کہا کہ ضلع بعلبک-ہرمل میں اسرائیلی حملوں میں 16 افراد ہلاک اور 48 دیگر زخمی ہوئے، جب کہ صوبہ نباتیہ میں 16 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوئے۔

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 95 افراد ہلاک، 172 زخمی | Asian Mail

اس کے علاوہ بیروت میں چار اموات اور اتنے ہی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ جنوبی صوبے میں 52 ہلاکتوں اور 43 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بیکا کے علاقے میں ہونے والے حملوں میں سات افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سے اسرائیلی فوج لبنان پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کر رہی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top