National News

کووند اور مودی نے شری کانت کو مبارکباد دی

کووند اور مودی نے شری کانت کو مبارکباد دی

نئی دہلی:صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے بی ڈبلیو ایف عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لئے کدامبی شری کانت کو مبارکباد دی ہے۔صدر نے پیر کو اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ بی ڈبلیو ایف عالمی بیڈمنٹن چیمپئن سپ میں مردوں کے سنگلز مقابلے کا چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندستانی کھلاڑی کومبارکباد۔ یہ غیرمعمولی کامیابی ہے۔

آپ کی سخت محنت او ر خودسپردگی ہمارے نوجوانوں کے لئے ترغیب ہے۔ آپ کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات۔مسٹر مودی نے اپنے پیغام میں کہاکہ تاریخی چاندی کا تمغہ جیتنے کے لئے کدامبی شری کانت کو مبارکباد۔ یہ جیت کئی کھلاڑیوں کو بیڈمنٹن میں دلچسپی لینے کی ترغیب دے گی۔
کدامبی شری کانت نے بی ڈبلیو ایف عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ اس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے وہ پہلے ہندستانی کھلاڑی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top