National News

کھڑگے اور راہل نے لوگوں سے اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

کھڑگے اور راہل نے لوگوں سے اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

نئی دہلی:کانگرس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو ملک کے لوگوں سے لوک سبھا کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے بڑی تعداد میں باہر آنے اور اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ مسٹر کھڑگے نے لوگوں سے سمجھداری سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کرسکتا ہے جہاں انصاف کی بالادستی ہوگی۔

Congress appeals to voters in Rajasthan to exercise franchise, Rahul Gandhi  says vote for 'govt of guarantees' | India News - Times of India

 

کانگرس صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہاآئین کو بچانے کے لیے ووٹ دیں۔ جمہوریت کی حفاظت کے لیے ووٹ دیں۔ میں آپ سے مخلصانہ گزارش کرتا ہوں کہ جمہوریت کا انتخاب کریں، تاکہ ہمارے ادارے اپنی آزاد شکل میں واپس آسکیں اور سفاکانہ طاقت کے انگوٹھے کے نیچے نہ دبیں۔ ہم لڑائی کے عین وسط میں ہیں۔ اب صحیح فیصلہ ایک ایسا ہندوستان بنا سکتا ہے جہاں انصاف کی بالادستی ہو۔ پانچ نیائے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاجب آپ ای وی ایم کا بٹن دباتے ہیں، تو ذہن میں رکھیں کہ آپ نہ صرف اپنے مستقبل کا فیصلہ کر رہے ہیں، بلکہ 140 کروڑ ساتھی ہندوستانیوں کے اجتماعی مستقبل کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

Mallikarjun Kharge elected president of India's Congress party | News | Al  Jazeera

کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی لوگوں سے اپیل کہ وہ بڑی تعداد میں باہر آئیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ووٹ دیں۔ مسٹر گاندھی نے ایکس پر لکھا یاد رکھیں، یہ کوئی عام الیکشن نہیں ہے، یہ ملک کی جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے انتخاب ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 11 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 93 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہورہی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
 



Comments


Scroll to Top