National News

آپ نے 'ووٹ کے ذریعے جیل کا جواب' دستخطی مہم شروع کی

آپ نے 'ووٹ کے ذریعے جیل کا جواب' دستخطی مہم شروع کی

 نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ ) نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف 'جیل کا جواب ووٹ کے ذریعے' دستخطی مہم شروع کی۔ مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے انڈیا اتحاد کے امیدوار کلدیپ کمار اور جنگ پورہ سے آپ کے ممبر اسمبلی پر وین کمار نے یہاں لاجپت نگر سنٹرل مارکیٹ سے اس مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران کلدیپ کمار نے کہا کہ اروند کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کے لیے بہت سارے کام کیے ہیں جن میں مفت پانی ، 24 گھنٹے بجلی، اچھے اسکول اور ہسپتال شامل ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے ہاتھوں ایسے وزیر اعلیٰ کو جیل میں ڈالنے سے دہلی کے لوگوں میں شدید غصہ ہے۔

دہلی کے عوام اپنے بیٹے اروند کیجریوال کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس بار وہ اپنے ووٹوں سے جیل کا جواب دیں گے اور دہلی سے بی جے پی کا صفایا کریں گے۔ مسٹر کلدیپ کمار نے کہا کہ دہلی کے لوگ 25 مئی کو دہلی سے بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا کام کریں گے۔ دہلی کے لوگ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف طرح طرح کی مہم چلا رہے ہیں۔ جب عوام اروند کیجریوال کی حمایت میں سڑکوں پر نکلتے ہیں تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے، اسی لیے آج عوام کو 25 مئی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

ایم ایل اے پروین کمار نے کہا کہ اروند کیجریوال کو جیل میں ڈال کر بی جے پی نے بہت غلط کیا ہے۔ دہلی کے لوگ اروند کیجریوال کو جیل سے باہر دیکھنا چاہتے ہیں اور اپنا غصہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ عام لوگوں میں بی جے پی کے خلاف ماحول ہے۔ دستخطی مہم کے ذریعے لوگوں کی طرف سے پیغامات لکھے جا رہے ہیں۔ لوگ اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ اروند کیجریوال سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ لوگ اروند کیجریوال کے کام کی تعریف کر رہے ہیں۔ بی جے پی اروند کیجریوال کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے، لیکن دہلی کے لوگ انہیں باہر نکالنا چاہتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top