National News

سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچاﺅ آپریشن جاری

سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچاﺅ آپریشن جاری

 سری نگر:سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد کےلاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی لوگ جائے واردات پر جمع ہوئے اور بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران ایس ڈی آر ایس کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں اور ریسکو آپریشن میں جٹ گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔بتادیں کہ گذشتہ دنوں سے ہو رہی موسلا دھار بارشوں کے باعث دریائے جہلم میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔


 



Comments


Scroll to Top