National News

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے: عمر عبداللہ

 سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں وکشمیر میں افسپا ہٹانے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اںڈیا الائنس کے حصہ دار ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

Talks Within INDIA Bloc Only On 3 LS Seats Held By BJP in J&K, Ladakh: Omar  Abdullah – Kashmir Observer

وزیر داخلہ امت شاہ کے افسپا ہٹانے کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا اس غلط فہمی میں مت رہئے کہ وزیر داخلہ نے افسپا ہٹانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اس ک ہٹانے پر غور کرنے کی بات کی ہے، افسوس کی بات ہے کہ ان کو اب اس پر غور کرنے کی بات یاد آگئی۔ انہوں نے کہامجھے ڈر اس بات کا ہے کہ جس طرح لداخ کو ہل کونسل انتخابات کے بعد چھٹا شیڈول دینے کا وعدہ کرکے دھوکہ دیا گیا کہیں ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی نہ ہو۔

ان کا کہنا تھاپارلیمانی انتخابات ہوں گے تو بی جے پی کو جموں و کشمیر کی پانچوں سیٹوں پر شکست ملے گی پھر وہ افسپا بھول جائیں گے۔ انڈیا الائنس کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر نے کہاہم انڈیا الائنس کا حصہ ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ہم پارلیمنٹ میں لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کریں گے۔



Comments


Scroll to Top