National News

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 22 فلسطینی ہلاک ،30 زخمی

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 22 فلسطینی ہلاک ،30 زخمی

غزہ: وسطی اور جنوبی غزہ پرہفتہ کو اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 22 فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے دی۔ فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے 'ڑنہوا‘ کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی غزہ میں نصرت پناہ گزین کیمپ میں ایک آبادی والے مکان کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس سے چار بچوں سمیت نو فلسطینی ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

PunjabKesari

طبی ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایک گھر کو نشانہ بناکر کئے گئے ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں چار بچوں سمیت چھ فلسطینی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ جنگی طیاروں نے بعد میں رفح کے شمال میں واقع ناصرمحلے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس میں سات فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو شہر کے ابو یوسف النجار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناءاسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ جنگی طیاروں نے پٹی میں 25 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا جن میں فوجی عمارتیں، ہتھیاروں کے گودام اور زیر زمین ڈھانچے شامل ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top