National News

ایرانی صدر کی اصفہان میں سائیکل کی سواری

ایرانی صدر کی اصفہان میں سائیکل کی سواری

تہران:ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ سرکاری حکام کے ہمراہ سائیکل کی سواری کررہے ہیں ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو گزشتہ روز کی ہے جب صدر مسعود پزشکیان نے صوبہ اصفہان میں کئی سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ سائیکل کی سواری کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی صدر انتہائی خوشگوار موڈ میں سائیکل چلا رہے ہیں جب کہ دیگر حکام اور ان کا سکیورٹی اسٹاف بھی سائیکل پر ان کے ارد گرد ہیں اور پیچھے آرہے ہیں۔
چند سوشل میڈیا پیجز نے لکھا کہ صدر مسعود پزشکیان نے صحت کے لیے اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے سائیکل کی سواری کی جب کہ صارفین نے ایرانی صدر کے اس اقدام پر مثبت ردعمل دیا۔



Comments


Scroll to Top