National News

زلزلے کے تیز جھٹکوں سے کانپاانڈونیشیا ، شدت رکٹر اسکیل پر 5.7 ناپی گئی

زلزلے کے تیز جھٹکوں سے کانپاانڈونیشیا ، شدت رکٹر اسکیل پر 5.7 ناپی گئی

ہانگ کانگ:جرمن ارضیاتی تحقیقی مرکز کے مطابق، منگل کو 0120 جی ایم ٹی پر انڈونیشیا کے جاوا میں 5.7 شدت کے زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز ابتدا میں 8.07 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 111.36 ڈگری مشرقی طول البلد پر 120.8 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے کے باعث بڑی لہروں کے پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں تھا، اس لیے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ناپی گئی۔
دوسری جانب، موسمیات ایجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


 



Comments


Scroll to Top