National News

تیل کی درآمد پر ہندوستان کا واضح موقف، صارفین مفاد کا تحفظ اولین ترجیح: وزارت خارجہ

تیل کی درآمد پر ہندوستان کا واضح موقف، صارفین مفاد کا تحفظ اولین ترجیح: وزارت خارجہ

نئی دہلی: روس سے تیل کی درآمد بند کرنے کے امریکی دباوکے درمیان ہندوستان نے اپنا موقف ایک بار پھر واضح کر دیا ہے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غیر مستحکم توانائی کے منظرنامے میں ہندوستانی صارفین کے مفادات کا تحفظ اس کی مستقل ترجیح رہی ہے اور ملک کی درآمداتی پالیسی اسی مقصد کی تکمیل مبنی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعرات کے روز امریکہ سے تیل کی درآمد پر موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان تیل اور گیس کا ایک اہم درآمد کنندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ انتظامیہ نے ہندوستان کے ساتھ توانائی تعاون کو مستحکم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس پر بات چیت جاری ہے، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ”ہندوستان تیل اور گیس کا ایک اہم درآمد کنندہ ہے، غیر مستحکم توانائی کے منظرنامے میں ہندوستانی صارفین کے مفادات کا تحفظ ہماری مستقل ترجیح رہا ہے۔ ہماری درآمداتی پالیسیاں مکمل طور پر اسی مقصد کی غماز ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ مستحکم توانائی کی قیمتیں اور محفوظ فراہمی کو یقینی بنانا ہندوستان کی توانائی پالیسی کے دوہرا ہدف رہے ہیں۔ اس میں توانائی کے ذرائع کی وسیع بنیاد قائم کرنا اور بازار کی صورتحال کے مطابق تنوع پیدا کرنا شامل ہے۔
امریکہ سے تیل کی درآمد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ”جہاں تک امریکہ کا تعلق ہے، ہم کئی برسوں سے اپنی توانائی کی خریداری کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، گزشتہ دہائی میں اس میں مسلسل پیش رفت ہوئی ہے۔ موجودہ انتظامیہ نے ہندوستان کے ساتھ توانائی تعاون کو مستحکم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اس پر بات چیت جاری ہے۔"
 



Comments


Scroll to Top