National News

گجرات میں 9 بجے تک 9.87 فیصد ووٹنگ، مودی اور امت شاہ نے اپنا ووٹ ڈالا

گجرات میں 9 بجے تک 9.87 فیصد ووٹنگ، مودی اور امت شاہ نے اپنا ووٹ ڈالا

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں لوک سبھا کی تمام 25 سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں آج صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور ایک اندازے کے مطابق صبح 9 بجے تک 9.87 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ قبل ازیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رانیپ میں نشان اسکول پہنچنے پر وزیراعظم مودی کا استقبال کیا۔

Gujarat Elections Not Over, BJP Looks At Next Round

مسٹرمودی کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع مسٹر مودی نے مصافحہ کر کے لوگوں کی مبارکباد قبول کی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد کے رانیپ واقع نشان اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ ان کے بعد مسٹر شاہ نے اپنے خاندان کے ساتھ ناران پورہ میں ووٹ ڈالا۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر مسز پی بھارتی نے بھی اپنے خاندان کے ساتھ گاندھی نگر سیکٹر 9 میں ووٹ ڈالا۔
 



Comments


Scroll to Top