کابل:مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث شدید سیلاب آیا، جس میں دو بچے جاں بحق ہو گئے اورایک لمبی تباہی چھوڑ گئے، ایک مقامی عہدیدار نے آج بتایا۔ صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر قریشی بادلون نے ڑنہوا کو بتایا کہ سیلاب نے متعدد اضلاع کو متاثر کیا، جس میں کم از کم 280 رہائشی مکانات بہہ گئے۔
بادلون نے کہا کہ اس آفت نے علاقے کے زرعی شعبے کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے اور تقریبا 5,000 ایکڑ زرعی اراضی ڈوب گئی۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ جانی و مالی نقصان میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ تخمینہ کاری کا عمل جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔افغانستان کے محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔