National News

فیفا ورلڈ کپ کی گیند کی نقاب کشائی

فیفا ورلڈ کپ کی گیند کی نقاب کشائی

زیورخ: ایڈیڈاس نے اس سال کے آخر میں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے آفیشل میچ گیند کی نقاب کشائی کی ہے فیفا نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ گیند کو عربی نام 'الرحلہ' دیا گیا ہے جس کا مطلب 'سفر یا ٹرپ' ہے اس کا ڈیزائن قطر کے قومی پرچم، اس کی ثقافت، فن تعمیر اور منفرد کشتیوں سے متحرک ہے یہ ایڈیڈاس کی بنائی گئی ایسی 14ویں گیند ہے جو فیفا ورلڈ کپ کے لیے استعمال ہونے جا رہی ہے۔
یہ اب تک کی تیز ترین گیند ہے۔'الرحلہ' کی نقاب کشائی ایکر کاسیلاس، کاکا، فرح جعفری اور نوف الانجی جیسی اہم شخصیات کی موجودگی میں کی گئی۔


 



Comments


Scroll to Top