ممبئی:بھوجپوری فلم 'بھابھی جی گھر پے ہیں‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ فلم'بھابھی جی گھر پے ہیں‘ میں رنکو گھوش، دیو سنگھ، گورو جھا اور سنچیتا بنرجی اہم رول میں ہیں۔ پروڈیوسر پردیپ سنگھ اور پرتیک سنگھ کی فلم 'بھابھی جی گھر پے ہیں‘ کے ہدایت کار اجے کمار جھا ہیں۔پردیپ سنگھ نے بتایا کہ فلم 'بھابھی جی گھر پے ہیں‘ پوری طرح تفریحی فلم ہوگی۔
ہم اسے بڑے پیمانے پر پروڈیوس کر رہے ہیں۔یہ فلم شائقین کو بہت محظوظ کرے گی اورساتھ ہی شائقین خود کو کنکٹ بھی کرپائیں گے۔ فلم کے گانے اور میوزک بھی عمدہ ہے۔ اس طرح کی فلمیں بھوجپوری سنیما کا گراف بڑھانے والی ہوتی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ شائقین کو فلم پسند آئے، کیونکہ ہم شائقین کے لیے فلم بنا رہے ہیں۔
ورلڈ وائیڈ فلم پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم 'بھابھی جی گھر پے ہیں‘ کے رائٹر اروند تیواری ہیں۔فلم میں رنکو گھوش، دیو سنگھ، گورو جھا، سنچیتا بنرجی، کے کے گوسوامی، رنکو بھارتی، سویتا ورما، راکیش بابو اہم رول میں ہیں۔