National News

راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

 بھوپال:کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش کے بھنڈ پارلیمانی حلقہ میں کانگرس امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ کانگرس کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق مسٹر گاندھی صبح بھنڈ ضلع میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔

اس دوران ریاستی کانگرس کے صدر جیتو پٹواری، سابق مرکزی وزیر ارون یادو، امنگ سنگھار، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اشوک سنگھ اور ڈاکٹر گووند سنگھ سمیت کئی سینئر لیڈر موجود رہیں گے۔ بھنڈ میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔ 



Comments


Scroll to Top