National News

ادھوٹھاکرے نے مودی پر تنقید کی

ادھوٹھاکرے نے مودی پر تنقید کی

کولہاپور:مہاراشٹر شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شیوسینا (ٹھاکرے) کو جعلی کہنے جیسے بیانات دے کر ملک کے عدالتی نظام پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسٹر ٹھاکرے بدھ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) (شرد پوار دھڑے) کے سربراہ شرد پوار کی موجودگی میں شہر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی اپنے 'فرضی' بیان کے مطابق زیر التوا کیس پر عدالت کے فیصلے کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایک وزیر اعظم ایسا بیان کیسے دے سکتا ہے کہ ٹھاکرے کی شیوسینا جعلی ہے اور دعویٰ کیا کہ مسٹر مودی سپریم کورٹ پر دباو ڈالنے کی حکمت عملی کے طور پر ایسا بیان دے رہے ہیں۔ تاہم، مسٹر ٹھاکرے نے ملک کے آزاد عدالتی نظام پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم کے خلاف سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مسٹر مودی 2014 میں کیے گئے اپنے انتخابی وعدوں کو پورا نہیں کر سکے اور الزام لگایا کہ وہ کسانوں کے لئے سیاہ قانون لائے،کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کیے بغیر مختلف زرعی اشیا اور جی ایس ٹی لائے۔ مسٹر ٹھاکرے نے دعویٰ کیا کہ مسٹر مودی کاڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے آئین کو بدلنے کا بدنیتی پر مبنی ایجنڈا ہے اور اس کے لیے وہ '400 پار کر ' جیسے نعرے لگا رہے ہیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top