نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے قانون کی حکمرانی کو سماجی نظام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔مسٹر دھنکھڑ نے پیر کو یہاں ایک کتاب " دی کنسٹی ٹیوشن وی اڈوپٹیڈ ' کے اجرائ کے موقع پر میڈیا سے خطاب کررہے تھے۔خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو تحفظ دینا ہوگا۔ اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ ججز بغیر کسی خوف کے فیصلے کر سکیں۔ وہ ایگزیکٹیو کے اختیارات سے نمٹنے، صنعت کے اختیارات سے نمٹنا اور معاشی اور ادارہ جاتی قوتوں کا مقابلہ کرنے کا مشکل کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو مضبوط تحفظ دینا ہوگا۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جج تحقیقات سے گریز کریں۔ اس کے لیے ایک شفاف، جوابدہ اور فوری 'ان ہاو¿س' تفتیشی نظام وضع کیا جائے۔دھنکھڑ نے کہا کہ 1991 میں 'کے ویراسوامی کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اس ناقابل تسخیر حفاظتی ڈھال کی ابتدا سپریم کورٹ کے کے ویراسوامی فیصلے (1991) سے ہوئی ہے۔ اس نے احتساب اور شفافیت کی ہر کوشش کو بے اثر کر دیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس کو بدلنا چاہیے۔