National News

منریگا گھوٹالہ معاملے میں دو انجینئروں سمیت6 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ

منریگا گھوٹالہ معاملے میں دو انجینئروں سمیت6 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ

 پٹنہ:بہار پولیس نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی (منریگا) اسکیم کے تحت ہونے والے کام میں ایک مجرمانہ سازش کے تحت دھوکہ دہی، جعلسازی اور سرکاری فنڈز کے غبن و بدعنوانی کے معاملے میں دو انجینئروں سمیت چھ لوگوں کو کے خلاف خصوصی عدالت میں آج چارج شیٹ داخل کی۔

بہار شریف پولیس نے یہ چارج شیٹ اسپیشل ویجیلنس جج محمد رستم کی عدالت میں انڈین پینل کوڈ اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت نالندہ ضلع کے بہار شریف میں واقع رہوئی بلاک کے منریگا میں تعینات اسسٹنٹ انجینئر ونود کمار سنہا، جونیئر انجینئر انجیت کمار، پنچایت ملازم انورادھا سنہا، پروگرام آفیسر پرسون کمار، منریگا ورکر امت کمار اور ستیش کمار عرف پنٹو یادو کے خلاف دائر کی ہے۔

الزام کے مطابق منریگا اسکیم کے تحت رہوئی بلاک میں مٹی بھرائی، نالیوں کی تعمیراور اینٹ سولنگ کا کام کیا گیا تھا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد کی گئی تحقیقات میں تعمیر کا معیار ناقص پایا گیا۔ غیر معیاری تعمیراتی میٹریل استعمال کیا گیا تھا اور سرکاری فنڈز کا غبن کیاگیاتھا۔
 



Comments


Scroll to Top