National News

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی تین سیٹوں پر آج سے نامزدگی شروع

رائے پور : لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ کی تین پارلیمانی سیٹوں کے لیے آج سے نامزدگیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر رینا بابا صاحب کنگالے نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔

چھتیس گڑھ میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

امیدوار مہاسمند، کانکیر اور راج ناندگاوں کی تین سیٹوں کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے۔  انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 04 اپریل ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 05 اپریل کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 08 اپریل ہے۔ دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کی تاریخ 26 اپریل ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top