National News

ایئر کینیڈا کی شکایت ازالہ اسکیم، صارفین کی شکایات حل کرنے کے لیے نئے پروگرام کا جائزہ

ایئر کینیڈا کی شکایت ازالہ اسکیم، صارفین کی شکایات حل کرنے کے لیے نئے پروگرام کا جائزہ

وینکوور: :کینیڈا کی معروف فضائی سروس ایئر کینیڈا کی جانب سے مسافروں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک نئے پروگرام کی جانچ (ٹیسٹنگ) شروع کی گئی ہے، جس کے ذریعے بڑی تعداد میں زیر التوا معاملات نمٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
موصولہ معلومات کے مطابق یہ پائلٹ پروجیکٹ اس وقت شروع کیا گیا ہے جب کینیڈا کے ٹرانسپورٹ ریگولیٹر کے پاس تقریباً 95,000 شکایات کا بیک لاگ موجود ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ نئے پروگرام کے تحت مسافروں کی شکایات کو تیزی سے سننے اور نمٹانے کے لیے ایک نئی کارروائی اپنائی جا رہی ہے، جس سے طویل عرصے سے زیر التوا معاملات میں کمی آ سکتی ہے۔حکام کے مطابق اس منصوبے کی کامیابی سے مسافروں کو بہتر سہولیات ملنے کی امید ہے، تاہم اس کے نتائج ٹیسٹنگ کے بعد ہی واضح ہوں گے۔


 



Comments


Scroll to Top