Latest News

جونپور:سڑک حادثے میں بائیک سوار2افراد کی موت

جونپور:سڑک حادثے میں بائیک سوار2افراد کی موت

 جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے گورابادشاہ پور علاقے میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے میں بائیک سوار دو افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ للہا چورسنڈ گاؤں کے نزدیک اعظم گڑھ۔بائی پاس پر اعظم گڑھ کی طرف جارہے پریما پور گاؤں باشندہ ایک ہی بائیک پر سوار دو افراد بے قابوہوکر سڑک کنارے لگی ریلنگ سے ٹکرا گئے۔ دونوں زخمی نوجوانوں کو انتہائی سنگین حالت میں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پریما پور گاؤں باشندہ سدیش کشیپ(25)گاؤں کے ہی لوٹیش تیواری(31) کے ساتھ کسی کام سے بائیک سے اعظم گڑھ جارہے تھے۔

دونوں نے ہیلمٹ نہیں لگا رکھا تھا۔ شام تقریبا چھ بجے لہلا چورسنڈ گاؤں کے نزدیک ان کی تیز رفتار بائیک بے قابوہوکر سڑک کنارے لگی ریلنگ سے ٹکرا گئی۔ جس میں دونوں سڑک پر دور جاگرے۔ دونوں نوجوانوں کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع پر موقع پر ڈائل 112 پولیس پہنچ گئی۔ پولیس نے دونوں زخمی نوجوانوںکو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے دیکھتے ہی دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ 
 



Comments


Scroll to Top