National News

راگھو چڈھا نے عام آدمی پارٹی پر اپنی آواز دبانے کا الزام لگایا

راگھو چڈھا نے عام آدمی پارٹی پر اپنی آواز دبانے کا الزام لگایا

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ان کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے مسٹر چڈھا نے راجیہ سبھا کے نائب لیڈر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد جمعہ کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا، "جب بھی مجھے پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع ملتا ہے، میں عوام کے مسائل اٹھاتا ہوں اور شاید میں ایسے موضوعات اٹھاتا ہوں جو عام طور پر پارلیمنٹ میں نہیں اٹھائے جاتے، لیکن کیا عوام کے مسائل اٹھانا کوئی جرم ہے؟ کیا میں نے کوئی جرم کیا ہے؟ کیا میں نے کوئی غلطی کی ہے؟ کیا میں نے کچھ غلط کیا ہے؟ میں یہ سوال اس لیے پوچھ رہا ہوں کیونکہ 'عآپ' نے راجیہ سبھا سکرٹریٹ سے کہا ہے کہ راگھو چڈھا کو پارلیمنٹ میں بولنے سے روکا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب کوئی مجھے بولنے سے کیوں روکنا چاہے گا؟ "جب بھی میں بولتا ہوں، میں ملک کے عام آدمی کی بات کرتا ہوں۔ ایئرپورٹ پر مہنگے کھانے کا مسئلہ، زومیٹو-بلنکٹ ڈیلیوری رائڈرز کی پریشانی، کھانے میں ملاوٹ کا معاملہ، مڈل کلاس پر ٹیکس کا بوجھ، کنٹینٹ کریئٹرز پر اسٹرائیک کا مسئلہ، ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے 12 مہینوں میں 13 بار ریچارج کروانے کے معاملے سمیت دیگر اہم مسائل میں نے پارلیمنٹ میں اٹھائے ہیں۔ آپ' لیڈر نے کہا کہ ان مسائل کو اٹھانے کے بعد ملک کے عام آدمی کو فائدہ ہوا، لیکن اس سے عام آدمی پارٹی کو کیا نقصان پہنچا؟ کوئی مجھے بولنے سے کیوں روکنا چاہے گا؟ کوئی میری آواز کیوں دبانا چاہے گا؟ خیر، آپ لوگ مجھے بے پناہ محبت دیتے ہیں۔ جب بھی میں آپ کے مسائل اٹھاتا ہوں، آپ میرا حوصلہ بڑھاتے ہیں، اس کے لیے آپ سب کا شکریہ۔
قابلِ ذکر ہے کہ 'عآپ' نے راجیہ سبھا میں اپنی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے مسٹر چڈھا کو نائب لیڈر کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ پنجاب سے پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اشوک متل کو پارٹی کا نائب لیڈر مقرر کیا ہے۔



Comments


Scroll to Top