National News

شام کے صدر نے دمشق میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی سے ملاقات کی،14 سال میں کسی برطانوی وزیر کا پہلا دورہ

شام کے صدر نے دمشق میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی سے ملاقات کی،14 سال میں کسی برطانوی وزیر کا پہلا دورہ

دمشق:شام کے صدر احمد الشرع اور ان کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے دمشق میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی سے ملاقات کی فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں بات چیت اور تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا برطانوی حکومت نے ہفتے کے روز شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کردیا ، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے شام کا دورہ کیا، یہ 14 سالوں میں کسی برطانوی وزیر کا پہلا دورہ ہے۔
شام کے صدر احمد الشرع اور ان کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے ہفتے کو دمشق میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی سے ملاقات کی۔ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں بات چیت اور تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
لامی نے بین الاقوامی برادری کے حوالے سے شامی حکومت کے لیے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شامیوں کی اپنی زندگیوں اور اپنے ملک کی تعمیر نو میں حاصل کی گئی قابل ذکر پیشرفت کا مشاہدہ کیا ہے۔
برطانوی حکومت نے شامیوں کے لیے فوری انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے 94.5 ملین پاونڈ کی اضافی رقم کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران شامی ایوان صدر نے  ایکس پر کہا ہے کہ الشرع نے ڈیڈ لامی کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔



Comments


Scroll to Top