Latest News

راہل کے ''ریپ ان انڈیا'' پر بھڑکی سمرتی ایرانی ،معافی کا کیا مطالبہ

راہل کے ''ریپ ان انڈیا'' پر بھڑکی سمرتی ایرانی ،معافی کا کیا مطالبہ

نیشنل ڈیسک : کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ریپ ان انڈیا والے بیان پر جمعہ کے روز لوک سبھا میں جم کر ہنگامہ ہوا ۔ بھاجپا ممبران نے راہل گاندھی سے معافی کا مطالبہ کیا اور سپیکر اوم بلا سے مناسب کارروائی کرنے کو کہا ہے ۔ ہنگامے کے چلتے ایوان  کی کارروائی ملتوی کردی گئی تھی ۔ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے بھی راہل کے بیان پر زور دار مخالفت درج کرائی ہے ۔ 

PunjabKesari
سمرتی نے کہا کہ آج ملک کی خواتین کی عزت کی بات ہے ۔ ریپ جیسے سنگین جرم میں اس ہاؤس کے رکن ، گاندھی پریوار کے بیٹے  نے سر عام ریپ کی بات کی ۔  سمرتی نے کہا  ہے کہ ریپ ان انڈیا کہہ کر راہل گاندھی کیا ملک کے مردوں کو خواتین کو ریپ کرنے کیلئے گذارش کررہے ہیں ؟ ایرانی نے کہا کہ پہلی بار کسی لیڈر نے اس طرح کا بیان دیا ہے ۔ یہ ہندوستان کی خواتین اور ملک کی بے عزتی ہے ۔ راہل گاندھی کو معافی مانگنی چاہئے ۔ 
وہیں مرکزی وزیر دفاع  راجناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں کہا کہ کانگرس کے سابق صدر کو معافی مانگنی چاہئے ۔ راجناتھ نے راہل گاندھی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ سبھا میں آنے کے لائق نہیں ہے اور نہ ہی ان کو اس ایوان کا رکن رہنے کا کوئی اخلاقی حق ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top