Latest News

کیرل اسمبلی میں سی اے ے  کے خلاف ہنگامہ، ''گورنر واپس جاؤ ''لگے نعرے

کیرل اسمبلی میں سی اے ے  کے خلاف ہنگامہ، ''گورنر واپس جاؤ ''لگے نعرے

نیشنل ڈیسک: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے کیرالہ قانون ساز اسمبلی تک پہنچ گئے ہیں۔ کیرالہ میں اپوزیشن پارٹی یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ ( یوڈی ایف )کے ممبران اسمبلی نے گورنر عارف محمد خان کو آج  اسمبلی میں اس وقت  ''واپس جاؤ''  اور سی اے اے منسوخ کرو'' کے بینر دکھائے جب وہ اپنے خطاب کے لئے  اپنی نشست کی طرف بڑھ رہے تھے۔

PunjabKesari
یادر ہے کہ آج سے کیرل اسمبلی کا بجٹ سیشن شروع ہواہے اور اس موقع پر خطاب کرنے کے لئے کیرل گورنر عارف محمد خان اسمبلی پہنچے تھے۔یہ واقعہ اس وقت ہوا جب وزیر اعلیٰ پنرا ئی وجین اور صدر پی شری رام کرشن نے خان کو پالیسی خطاب کے لئے اسمبلی کو بلایا۔صورتحال کو قابو پانے کے لئے ، گورنر عارف محمد خان کو ایوان میں مارشل طلب کرنا پڑا۔مظاہرے  تقریباً 10 منٹ کے بعد مارشل نے طاقت کا استعمال کر اپوزیشن اراکین کو ہٹا دیا اور گورنر کو حفاظت کے ساتھ کرسی پر پہنچایا۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1222362588090118145?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1222362588090118145&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fgovernor-go-back-high-drama-in-kerala-assembly-as-mlas-stop-arif-khan-from-entering-marshals-called-in-mgb-291543.html
 گورنر کے کرسی تک پہنچتے ہی راشٹر گان بجایا گیا لیکن اپوزیشن کے رکن  سیٹ کے قریب جمع ہو گئے اور قومی ترانہ پورا ہونے کے فوراً بعد انہوں نے پھر سے 'گورنر واپس جا ؤ' کے نعرے لگانے شروع کر دئیے ۔جب خان نے اپنا پالیسی خطاب شروع کیا تو اپوزیشن ارکان  نعرے بازی کرتے ہوئے اسمبلی سے باہر چلے گئے۔ پالیسی خطاب کا بائیکاٹ کرنے کے بعد انہوں نے اسمبلی کے دروازے پر دھرنا دیا۔

https://twitter.com/ANI/status/1222364909419130880?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1222364909419130880&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fgovernor-go-back-high-drama-in-kerala-assembly-as-mlas-stop-arif-khan-from-entering-marshals-called-in-mgb-291543.html

https://twitter.com/ANI/status/1222364075822211072?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1222364909419130880&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fgovernor-go-back-high-drama-in-kerala-assembly-as-mlas-stop-arif-khan-from-entering-marshals-called-in-mgb-291543.html



Comments


Scroll to Top